ماسکو، : روس کے ساحلی علاقے میں کمچٹکا میں، پیر کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکےمحسوس کئے گئے ۔
روسی اکیڈمی آف سائنسز کے جیو فیزیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کی شدت سے ریخترپیمانے پر 4.9 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز اتسٹ بولشیرتک گاؤں کے شمال مغرب میں 115 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔
یو این آئی۔





