بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سرینگرسے ڈاکٹر فاروق،اننت ناگ سےحسنین اور بارہمولہ سے انجینئر رشید آگے

ایشین میل نیوز ڈیسک

 سرینگر:17 ویں لوک سبھا کے 542 نشستوں کے لئے  انتخابی نتائج کے رجحانات آہستہ آہستہ سامنے آنے لگے ہیں ۔ان رجحانات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں حزب اقتدار جماعت بی جے پی آگے چل رہی ہے ۔

سخت سیکیورٹی انتظام کے درمیان ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوئی۔بھارت بھر کے ساتھ ریاست جموں وکشمیر کی چھ پارلیمانی نشستوں پر بھی ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔

اب سے تھوڑی دیر پہلے سامنے آئے تازہ رجحانات میں سرینگر نشست سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ  15361  سے آگے ہیں جبکہ یہاں پی ڈی پی امیدوار  12031 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔

 بارہمولہ نشست سے عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید  32950  ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ اُنکے قریبی حریف نیشنل کانفرنس کے امیدوار اکبر لون 31150  ووٹ حاصل کئے ۔

سجاد غنی لون کی سربراہی والی پیپلز کانفرنس کے امیدوار کو 24800 ووٹ لئے جبکہ پی ڈی پی امیدوار کو 16100 ووٹ ملے۔اننت ناگ پارلیمانی نشست پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار آگے ہیں ۔

این سی امیدوار حسنین مسعودی کو 7279 ووٹ ملے ،کانگریس امیدوار غلام احمد میر کو 7104 ووٹ ملے ۔سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو یہاں تیسری پوزیشن حاصل ہے ۔انہوں نے 5034 ووٹ حاصل کئے جبکہ بھاجپا امیدوار صوفی یوسف کو 305  ووٹ ملے ۔

 

 

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img