بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سرینگر میں منشیات فروش گرفتار

سرینگر::منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے محسن بشیر بٹ ولد بشیر احمد ساکنہ اتھواجن کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے کچھ مقدار میں ہیرﺅن برآمد کرکے ضبط کی۔

پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 30/2019کے تحت رام منشی باغ تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔

پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا دستِ تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے دور رکھا جاسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img