بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

جنوبی کشمیر میں چار دنوں کے بعد معمولات زندگی بحال

ایشین میل نیوز ڈیسک

سری نگر::: جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں مسلسل چار دنوں کے ہڑتال کے بعد پیر کے روز معمولات زندگی پٹری پر آگئے۔
بتادیں کہ پلوامہ اور شوپیاں میں جمعرات کے روز دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران پانچ جنگجوؤں اور دو شہریوں کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں ہڑتال ہوئی تھی۔

ادھر وادی میں پانچ دنوں کی معطلی کے بعد پیر کے روز اسلامک یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل بحال ہوا۔

سمبل سانحہ کے خلاف طلباء و طالبات کے احتجاجوں کے پیش نظر وادی میں اسلامک یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت درجنوں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدرسی عمل 15 مئی سے لگاتار معطل رکھا گیا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پیر کی صبح ہی بازاروں میں دکان کھل گئے اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہوئیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحمل حسب معمول جاری رہی۔


ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ضلع کے تمام حساس علاقوں میں تعینات سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو بھی ہٹایا گیا ہے۔ادھر ضلع شوپیاں میں بھی پیر کی صبح ہی بازاروں میں چار دنوں کے بعد رونق لوٹ آئی، دکان صبح ہی کھل گئے اور سڑکوں پر ٹریفک بحال ہوا۔جنوبی کشمیر میں صورتحال میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی پیر کے روز موبائیل انٹرنیٹ سہولیات بھی بحال کی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img