جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

پارٹی کارکن کی ہلاکت بہیمانہ قتل :محبوبہ مفتی

ایشین میل نیوز ڈیسک

سرینگر:  پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کولگام میں پارٹی کے بزرگ کارکن کی نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعہ کو بہیمانہ قتل سے تعبیر کیا ۔

انہوں نے پارٹی کارکن محمد جمال ساکنہ کولگام کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے عام شہریوں کی ہلاکت کو سیاسی  نظریات کی بنیاد پر قتل کرنا غیر انسانی اور دہشت گردی فعل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا’ماہ رمضان میں نہتے اور معصوم عام شہریوں پر تشدد ڈھانے سے مزید مایوسی پھیلتی ہے ۔محبوبہ مفتی نے پارٹی کارکن کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت وہمدردی کی ۔

یاد رہے کہ 65سالہ پی ڈی پی ورکر کو اتوار کی شب نامعلوم بندوق برداروں نے گھر میں گھس کر گولی مار کر شدید زخمی کیا تھا ۔مذکورہ کارکن کو ضلع اسپتال کولگام میں داخل کیا گیا تھا ،جہاں سے اُسے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ،جہاں اس نے آج (سوموار) کی صبح ساڑھے نو بجے زندگی کی آخری سانس لی ۔

 

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img