ایشین میل نیوز ڈیسک
سرینگر :فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہ رواں برس (2019)میں اب تک 86 جنگجوئوں کو مختلف معرکہ آرائیوں کے دورانجاں بحق کردیا گیاجبکہ کئی نوجوانوں نے ہتھیار چھوڑ قومی دھارے میں واپس لوٹ آئے ۔
خبر رساں ادارے ’اے این آئی ‘ نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہ رواں برس (2019)میں اب تک 86 جنگجوئوں کو مختلف معرکہ آرائیوں کے دورانجاں بحق کردیا گیا۔انہوں نےکہا کہ یہ فوجی آپریشنز ہنوز جاری ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ 20 جنگجوئوں کو زندہ دھر لیا گیاجبکہ کئی نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے میں بھی فوج کامیاب رہی ۔پاکستانی زیر انتطام کشمیر کے بالا کوٹ میں ایئر اسٹرائک کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ۔





