بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی

ایشین میل نیوز ڈیسک

جموں،:جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں گزشتہ رات ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے گزشتہ رات کرشنا گاٹھی سیکٹر کے بالنوئی علاقہ میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔

انہوں نے بتایا ‘ایک مارٹر گولہ بالنوئی علاقہ میں واقع بی ایس ایف چوکی کے نزدیک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوا’۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر جن کی شناخت ستیہ پال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، کو علاج ومعالجہ کے لئے راجوری میں واقع فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا ‘بھارتی فوج نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img