منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

آخری مرحلے کی پولنگ شروع

ایشین میل نیوز ڈیسک

نئی دہلی:::::: لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اتوار کو سات ریاستوں اور ایک مرکز ی حکومت کے زیر انتظام علاقہ کے 59 سیٹوں پر پولنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی۔سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان اس مرحلے کے لئے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور ووٹر شام چھ بجے تک اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں گے۔

شام چھ بجے پولنگ مراکز کے دروازے بند کر دیے جائیں گے لیکن جو ووٹر اس سے پہلے مرکز کے دائرے میں آ جائے گا اور قطار میں کھڑے ہوگا، اسے ووٹ ڈالنے کاحق ہوگا۔ دور دراز علاقوں میں انتخابی عملہ ضروری انتخابی مواد کے ساتھ پولنگ مراکز پر کل ہی پہنچ گئے تھے۔

سب سے بلند ترین پولنگ مرکز ہماچل پردیش کے ضلع لاحول سپیتی میں ٹشيگنگ میں بھی ووٹنگ کی تمام تیاریاں ہفتہ کو دن ہی پوری کر لی گئیں تھی۔ منڈی پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والا یہ ووٹنگ مرکز 15256 فٹ کی اونچائی پر واقع ہے۔اس ووٹنگ مرکز کے ارد گرد کے علاقے میں اکثر برف کی موٹی چادر جمی رہتی ہے اور انتظامیہ نے اسے ہٹانے کے لئے کے لئے تمام انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ اس پولنگ مرکز پر ہیلی کاپٹر سے ای وی ایم پہنچائی گئی تھیں۔ اس علاقے میں درجہ حرارت صفر سے کم ڈگری پر بھی پہنچ جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آزادنہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور تمام لوک سبھا حلقوں میں انتخابی سپروائزر اور نگرانی ٹیمیں تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پولنگ مراکز کے پاس سکیورٹی کے چاق چوبند انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ مراکز پر مرکزی فورسز کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات کو دیکھتے ہوئے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہاں کیوک ایکشن ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

اس مرحلے کی 50 سیٹوں پر انتخابی مہم جمعہ کی شام چھ بجے تھم گئی تھی جبکہ مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات کے بعد وہاں کی نو سیٹوں پر الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ہی جمعرات کی رات دس بجے بند کر دی تھی ۔

(یواین آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img