بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

سرینگر،اونتی پورہ ائرپورٹ پر حملوں کا خدشہ،ہائی الرٹ جاری

انٹیلی جنس ایجنسی کا دعوی مرکز اور گورنر انتظامیہ کو کیا آگاہ

سرینگر/انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کشمیر میں ہوائی اڈوں پر حملوں کے خدشات کو لیکر اونتی پورہ اور سرینگر ائر پورٹوں پر سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ایسے میںفورسز کو کسی بھی حملے کا جواب دینے کےلئے تیار رکھا گیا ہے ۔اس بیچ ائر پورٹ اتھارٹی اور سیکورٹی کو اس بات سے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے اور احتیاط برتنے کی صلاح دی گئی ہے ۔نٹیلی جنس ایجنسیوںنے ان خدشات پر مبنی ایک رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ اور ریاست کی گورنر انتظامیہ کو جاری کر دی ہے جس میں انہوںنے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگجو ائر پورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور ایسے میں وادی میں سرگرم جنگجو اس منصوبے کو عمل میں لانے کےلئے پرتول رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایسی اطلاعات انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس پہنچ گئی ہیں کہ جنگجو اب بڑا ٹارگٹ دیکھ رہے ہیں جس میں ائر پورٹ ان کا ہدف ہوسکتا ہے ۔ چنانچہ انٹیلی جنسی ایجنسیوںنے ان اطلاعات کی بنیاد پر مرکزی اور ریاست کی گورنر انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد مرکزی وزارت ہوا بازی اور مرکزی وزارت داخلہ نے اس وارننگ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شہری ہوا بازی کی وزرات کو الرٹ کر دیا ہے جبکہ ان اطلاعات کے بعد سرینگر ہوائی اڈے کی سیکورٹی مزید چوکس کر دی گئی ہے اور اونتی پورہ ائر بیس پر سیکورٹی کا پہرہ کڑا کر دیا گیا ہے دونوں ائر بیس پر الرٹ نہیں بلکہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی ایجنسیوں کی فراہم کردہ ان رپورٹس کے بعد اونتی پورہ اور سرینگر میں انٹرنیشنل ائر پورٹ کو بھی پوری طرح سے سیل کیا جارہا ہے اور ایسے میں ان کے گرد نواح میں سیکورٹی کا اضافہ حصار تیار کیا جارہا ہے اور ان ائر بیسوں کے گردنواح میں گذرنے والے لوگوں پر کڑی نگرانی رکھی جارہی ہے جبکہ خفیہ کیمروںکو بھی مزید متحرک کر دیا گیا ہے اور اس پر موجود عملے سے کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز تک مزید محتاط رہیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو ٹال دیا جاسکے ۔ چنانچہ سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ تمام ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیاری کی حالت میں رہیں ۔الفا نیوز سروس کے مطابق واضح رہے کہ انٹیلی جنسی ایجنسیوں کی جانب جو اطلاعات فراہم کی جارہی ہیں ،بتایا جاتا ہے کہ پلوامہ میں خوفناک حملے کے تناظر میں انٹیلی جنس ایجنسیاں کسی بھی طرح سے کوئی بھی چوک کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں جس کے پیش نظر وہ قبل از وقت ہی کوئی خطرہ مول لینے کےلئے تیار نہیں ہیں ، انٹیلی جنس ایجنسیوںنے اسی لئے قبل از وقت ہی دلی سرکار کو اگاہ کر دیا ہے جبکہ ریاستی گورنر سرکار کو بھی اس ضمن میں آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ائر پورٹ اتھارٹیز کو ہنگامی بنیادوںپر ہائی الرٹ جاری کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ ائر پورٹ یا ائر بیسوں پر اس طرح کے کسی بھی امکانی حملے کوروکا جا سکے اور انسانی جانوں کے نقصان سے بھی بچایا جا سکے ۔ الفا نیوز سروس کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اس رپورٹ کا ریاستی گورنر انتظامیہ نے بھی سنجیدہ نوٹس لیا ہے جبکہ ریاستی سیکورٹی ایجنسیاں بھی کافی حد تک متحرک ہوچکی ہیں تاکہ کسی بھی طرح سے کوئی بھی خطرہ نہ ہو اور لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہ ہو ، الفا نیوز سروس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کو اپسی تال میل پر دھیان دینا ہوگا تاکہ جنگجووں کے حملوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ا دھرایڈوائزی میںمزید کہا گیا ہے کہ سرحدوںپر بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور بین الاقوامی سرحد کو بھی سیل کر دیا گیا ہے ۔اس دوران ایڈوائزی کے حوالے سے ریاستی حکومت نے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے فوج ،فورسز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو ہنگامی بنیادوںپر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ اس دوران یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرحد پار دراندازوں کی بھاری تعداد موجود ہے جن کا مقصد سرحد پار دراندازی کرنا ہے اور اگر یہ درانداز اس پار آنے میںکامیا ب ہو گئے تویقینی طور پر صورتحال خراب ہو سکتی ہے ۔ا س ضمن میں جاری ایڈوائزی میںمزید کہا گیا ہے کہ جنگجو کسی بھی وقت جموںوکشمیر میں حملہ کر سکتے ہیںا ور اس سلسلے میںان کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کی اشد ضرور ت ہے اور اس سلسلے میں خفیہ ایجنسیوں کو اپنا جال مزید وسیع کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہمیں چوکس رہنا ہوگا اور چوکسی کو برقرارر کھنے کےساتھ ساتھ سرحدیں بھی سیل رکھنا ہونگی تاکہ درانداز ااس پار آنے میں کامیاب نہ ہونے پائیں ۔ واضح رہے کہ کھٹوعہ اور سانبہ میں ہوئے فدائین حملوں کے بعد پورے جموںوکشمیر میں سیکورٹی الرٹ کر دی گئی ہے اور فوجی تنصیبات کےساتھ ساتھ پولیس اسٹیشنوں کے گرد بھی فوجی پہرہ بڑھادیا گیا ہے اس کے علاوہ اہم سرکاری اور غیر سرکاری تنصیبات پر بھی پہرہ سخت کر دینے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔الفا نیوز سروس

Popular Categories

spot_imgspot_img