غازی پور، : اترپردیش میں غازی پور کے جانگیر پور علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق سادات تھانہ علاقہ کے مجوئی کے باشندے راہل (20)، رتیش (18) اور بهاریا باد علاقے کے رائے پورسے تعلق رکےنے والے گولو (18) بدھ کی شام ایک ہی موٹر سائیکل سے جانگیر پور کے پهتيا گاؤں میں شادی کی تقریب میں شامل ہونے گئے تھے۔ پهتيا گاؤں کے باشندےسے جتیندر کے گھر بدھ کی رات شادی تھی۔ شادی کے بعد تینوں نوجوان جب واپس لوٹ رہے تھے، تب ہی گاؤں کےنزدیک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیو ر فرار ہو گیاہے ۔پولیس ملزموں کی تلا ش کر رہی ۔
یو این آئی





