بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

بھدرواہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے ایک شخص کی موت

ایشین میل نیوز ڈیسک

بھدرواہ: خطہ پیر پنچال کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شخص کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہنال تھی پل بھدرواہ میں پیش آیا ہے ۔

خبررساں ادارے جی این ایس نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نعیم شاہ ساکنہ محلہ قلعہ بھدرواہ کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو قریب 2بجے نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔

پولیس کے افسر نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔ان کا کہناتھا کہ مذکورہ مہلوک شخص کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش کو آخری رسومات انجام دینے کےلئے لواحقین کے سپرد کردیا گیا ۔
پولیس افسر سے جب یہ پوچھا گیا کہ مذکورہ شخص کو دیسی رائفل سے گولی مار ی گئی ،تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ تفتیش طلب ہے اور تحقیقات آگے بڑھنے کے بعد ہی اس پر رائے زنی کی جاسکتی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ بھدرواہ میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے بندشیں عائد کی گئیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img