اس دوران ضلع بڈگام میں مسلسل چوتھے روز بھی موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع رہیں ۔یاد رہے کہ ضلعے میں اُس وقت احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جب یہاں ضلع بانڈی پورہ میں مبینہ طور کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی خبر پھیل گئی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضلعے میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے اس طرح کے احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔یاد رہے کہ سمبل بانڈی پورہ واقعہ کی نسبت ملزم پولیس حراست میں ہے جبکہ اسکی تحقیقات جاری ہے۔