جمعہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۵
3.1 C
Srinagar

طلباء کے پاس کلاسوں سے باہر آنے کا کوئی جواز نہیں: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

شرمناک سانحات پر انتظامیہ بھی رنجیدہ

ایشین میل نیوز ڈیسک

سری نگر:ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سمبل سانحہ کے خلاف احتجاج کے دوران طلباء کی طرف سے املاک کی توڑ پھوڑ کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے طلاب کی طرف سے احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘دونوں شرمناک سانحوں پر انتظامیہ بھی برابر رنجیدہ ہے، فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کارروائیاں کی جارہی ہیں، لہٰذا طلباء کے پاس اب کلاسوں سے باہر آنے کا کوئی جواز ہی نہیں’۔


ڈاکٹر شاہد اقبال کے ٹویٹ کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ احتجاجوں کے دوران املاک کی توڑ پھوڑ معصوم بچی کو انصاف دلانے کے لئے کسی بھی صورت میں مددگار ثابت نہیں ہوسکتا۔


ادھر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘توڑ پھوڑ کرنے سے معصوم بچی کو انصاف دلانے کے کاز میں کوئی مدد نہیں مل سکتی، بچی کی آبرو ریزی کو املاک کو نقصان پہنچانے اور تشدد بھڑکانے کا جواز بنانا انتہائی افسوس ناک امر ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img