بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

کرالہ پورہ کی حاملہ خاتون کی پُراسرار موت،اہلخانہ کا احتجاج

یاسمینہ اختر دختر محمد رمضان کمار ساکنہ کرالہ پورہ نامی خاتون کے اہلخانہ اور دیگر رشتہ داروں نے بدھ کو علمدار چرار شریف ۔سرینگر روڑ پر کرالہ پورہ کے مقام پر دھرنا دیا اور وہ انصاف کا مطالبہ کررہے تھے۔

 انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ کہانی سراسر غلط اور بے بنیاد ہے کہ یاسمینہ نے خود کشی کرکے زندگی کا خاتمہ کیا بلکہ بقول اُنکے یاسمینہ کو سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کردیا ۔
ان کا کہناتھا کہ یاسمینہ کے بطن میں چار ماہ کا بچہ تھا اور وہ چار ماہ سے حاملہ تھیں ،وہ کیسے خود کشی کرسکتی ہے ؟یہ کہانی سرار بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسمینہ ۱۳ اور ۱۴ مئی کی درمیانی رات کو اپنے شوہر کی رہائش گاہ واقع چرار شریف میں موت ہوگئی تھی اور صدر اسپتال سرینگر کے ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا تھا۔

ان کا کہناتھا کہ مذکورہ مہلوک خاتون کا شوہر الگ کی ہی کہانی بیان کررہا ہے جبکہ بقول انکے یاسمینہ کی گذشتہ برس شادی ہونے کے بعد سے ہی سسرال والوں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا تھا ۔انہوں نے یاسمینہ کی موت قتل قرار دیکر انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہناتھا کہ انہوں نے متعلقہ پولیس تھانہ میں واقعہ کی نسبت ایف آئی آر درج کرائی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیگی ۔بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوئے ۔

جی این ایس 

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img