سرینگر::پولیس اسٹیشن گاندربل کو شکایت موصول ہوئی کہ ضلع میں 12مئی کے روز مبینہ طورپر ایک دوشیزہ کی عصمت ریزی کا واقع رونما ہوا ہے۔
چنانچہ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 98/2019زیر دفعات 451/376آر پی سی اور 4پوسکو ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچی اور ملزم جو کہ گاندربل کاہی رہائشی ہے کو حراست میں لے لیا ۔
متاثرہ دوشیزہ کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ فارسٹ ٹریک بنیادوں پر کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔





