جمعہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۵
6.7 C
Srinagar

سمبل مبینہ عصمت ریزی واقعہ کے خلاف طلاب کا احتجاج جاری

ایشین میل نیوز ڈیسک

سرینگر:سمبل بانڈی پورہ میں مبینہ طور کمسن بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے خلاف منگلوار کو مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ۔

مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا وطالبات نے بعد دوپہر سرینگر کے مرکز لالچوک میں مشتاق پریس انکلیو کے باہر اور اندر احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ کئی تعلیمی اداروں کے اندر بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

امرسنگھ کالج میں زیر تعلیم طلبہ اور پولیس ایکدوسرے کے ساتھ احتجاجی مظاہرے کے دوران الجھ پڑے ۔ادھر یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔احتجاجی مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ ملزم کو تختہ دار دیا جائے ۔

دریں اثنا سری نگر تا بارہمولہ ریل سروس جو گذشتہ روز نامساعد حالات کی بنا پر معطل رکھی گئی تھی، منگل کی صبح بحال ہوئی۔
شہر سری نگر سمیت وادی کے تمام ضلع صدر مقامات وقصبہ جات کے بازاروں میں منگل کی صبح سے ہی معمول کی گہماگہمی جاری رہی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img