پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
7.4 C
Srinagar

ویشنو دیوی مندر کے یاتریوں کے لئے ‘مفت لنگر’ سہولت شروع

جموں: شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے یاتریوں کی سہولت کے لئے کٹرہ اور اڑکواری کے درمیان واقع تارا کوٹ مارگ پر مفت لنگر شروع کیا ہے اور یاتریوں کے لئے یہ سہولت سال بھر چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گی۔

شری ماتا ویشنو دیوی گھپا مندر جموں کشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع ہے اور دنیا بھر میں مشہور ہے۔
لنگرسہولت کا باقاعدہ افتتاح جمعرات کو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو افسر ڈاکٹر سمرن دیپ سنگھ کی موجودگی میں ممبئی سے تعلق رکھنے والے یاتریوں کے ایک گروپ نے کیا۔

لنگر سہولت تاراکوٹ میں بورڈ کی طرف سے پہلے ہی تعمیر کئے گئے وسیع بھوجنالیہ میں شروع کی گئی ہے جہاں بہ یک وقت کم سے کم دو سو یاتری کھانا کھا سکتے ہیں۔

یاتریوں کو بہتر غذا فراہم کرنے کے لئے لنگر میں جدید طرز کا کچن ساز وسامان رکھا گیا ہے اور روزانہ بنیادوں پرساڑھے آٹھ ہزار یاتری سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ لنگر دن رات کھلا رہے گا اور یاتریوں کے لئے زیادہ تر علاقے کے روایتی غذا کا ہی بندوبست ہوگا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img