سرینگر:سرینگر ۔جموں شاہراہ پر پبلک ٹرانسپورٹ کی ہفتے میں دو دن آوا جاہی پر عائد بندش میں ریاستی انتظامیہ نے مزید نرمی لائی ہے ۔اب اس شاہراہ پر ادھمپور سے لیکر سرینگر تک صرف اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت بند رہے گی
ذرائع نے بتایا کہ ریاستی گورنر انتظامیہ نے نو مئی کو ایک حکمنامہ صادر کیا جسکے تحت اس شاہراہ پر اب صرف اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ ادھمپور سے سرینگر تک ٹریفک کی آوا جاہی ممکن ہوسکے گی ۔
اس سے قبل بارہمولہ اور سرینگر کے درمیان شاہراہ پر بدھ اور اتوار کو مکمل طور پر یہ پابندی ہٹائی گئی تاہم ادھمپور ۔سرینگر کے درمیان یہ بندش برقرار رہی اور اب گور نر انتظامیہ نے اس بندش میں مزید نرمی لائی ۔
نئے حکمنامہ کے تحت بدھ کو ادھمپور سے لیکر سرینگر اور سرینگر سے لیکر اوڑی تک ٹریفک کی آوا جاہی بنا خلل جاری رہے گی ۔






