اتوار, نومبر ۹, ۲۰۲۵
9.4 C
Srinagar

شوپیاں میں جھڑپ، جنگجو کمانڈر جاں بحق

ایشین میل نیوز ڈیسک

شوپیان،  جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امشی پورہ میں جمعہ کی علی الصبح ہونے والے ایک مختصر تصادم میں ایک جنگجو کمانڈر جاں بحق ہو گیا۔مہلوک جنگجو کی شناخت اشفاق احمد صوفی ساکنہ سوپور بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ مبینہ طور پر اسلامک اسٹیٹ جموں وکشمیر(آئی ایس جے کے ) نامی تنظیم کے ساتھ وابستہ تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے امشی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج اور ریاستی پولیس نے مذکورہ علاقہ میں جمعہ کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا ‘تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں ایک جنگجو مارا گیا’۔موصولہ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے جنگجو کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر شوپیاں اور ضلع بارہمولہ کے سوپور میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔

ہلوک جنگجو کی شناخت اشفاق احمد صوفی ساکنہ سوپور بارہمولہ کے طور پر ہوئی:تصویر سوشل میڈیا

اس دوران ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ سوپور کے احکامات پر سب ڈویژن سوپور میں جمعہ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img