اتوار, نومبر ۹, ۲۰۲۵
16.5 C
Srinagar

نوین کمار چودھری نے صنعت و حرفت محکمے کی کارکردگی کا جائیزہ لیا

سرینگر : صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے آج یہاں صنعت گھر بمنہ میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محکمے کی کارکردگی کا جائیزہ لیا ۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس ، ڈائریکٹر ہینڈ لومز ، ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائیننگ ، سیکاپ ، سڈکو ، ہینڈ لوم اور جے کے منرلز کے منیجنگ ڈائریکٹر کے علاوہ جموں اینڈ کشمیر انڈسٹریز کے نمائیندے موجود تھے ۔
پرنسپل سیکرٹری کو محکمہ کی کارکردگی اور محکمہ کے مختلف جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔
اس موقعہ پر نوین کمار چودھری نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ محکمانہ اثاثوں اور انڈسٹریل اسٹیٹس کی دیکھ ریکھ یقینی بنائیں ۔ انہوں نے روزانہ بنیادوں پر التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کی نگرانی کی بھی ہدایات دیں ۔
انہوں نے اس موقعہ پر صنعت نگر میں قایم مختلف دفاتر کا معائینہ کیا ۔
بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے کئی افسروں کے ہمراہ محکمہ کے اثاثوں کا انسپیکشن کیا اور مختلف کارخانوں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا ۔
انہوں نے وولن مل بمنہ کا دورہ کیا اور وہاں تیار کی جا رہی مختلف مصنوعات کا معائینہ کیا ۔
سولینہ میں پرنسپل سیکرٹری نے سولینہ سلک فیکٹری ، وولن سپننگ پلانٹ اور پوشش شو روم جے اینڈ کے ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اثاثوں کا معائینہ کیا اور وہاں کام کر رہے ورکروں کے ساتھ بات چیت کی ۔
سلک فیکٹری راج باغ کے دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے کارخانے میں تیار کی جا رہی مصنوعات کو فروغ دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے ان مصنوعات کی مارکیٹنگ سوشل میڈیا اور ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے یقینی بنانے پر زور دیا ۔
انہوں نے ٹی آر سی کے نزدیک کشمیر گورنمنٹ آرٹس امپوریم کا بھی دورہ کیا یہاں انہوں نے کئی سیاحوں کے ساتھ بات چیت کی جو چند ہینڈ لوم مصنوعات کی خریداری کر رہے تھے ۔ انہوں نے کشمیر ہارٹ میں سکول آف ڈیزائین کے ہُنر مندوں سے بھی بات چیت کی اور ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کو ہدایت دی کہ وہ کشمیر ہارٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں ۔ اس موقعہ پر مختلف کرافٹ مصنوعات کی لائیو ڈیمانسٹریشن کی گئی ۔
پرنسپل سیکرٹری نے راج باغ میں زیر تعمیر کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑیز کی عمارت کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ بات چیت کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img