سرینگر: پرنسپل سیکریٹری محکمہ پلاننگ،ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرینگ روہت کنسل اورصوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج جہانگیر چوک رام باغ فلائی اوور کے سولنہ رامباغ حصے کا دورہ کرکے پُل پر جاری کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا ۔اس موقعہ پر پرنسپل سیکریٹری اورصوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ دونوں اہم پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے کام سرعت کے ساتھ جاری ہے اورپروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے افرادی قوت اورمشینری کو دن رات کام پر لگایا گیا ہے۔اس موقعہ پر انجینئروں اور ٹھیکیداروں کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی تاکہ باقی ماندہ کام فوری طور پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
ترقیاتی کمشنر سرینگر،ڈائریکٹر اِرا ،پروجیکٹ منیجر اِرا اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی صوبائی کمشنر اورپرنسپل سیکریٹری کے ہمرا ہ تھے۔





