منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
24.8 C
Srinagar

لیہہ معاملے پر بی جے پی لیڈر کا سخت ردعمل، کہا لیہہ کے صحافیوں کا کوئی کریکٹر نہیں، گیارہ ہزار روپے کا لنچ کیا

جموں،بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے لیڈر اور ایم ایل سی وکرم رندھاوا نے پریس کلب لیہہ کی طرف سے عائد الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں میں تقسیم کئے گئے لفافوں میں نوٹ نہیں بلکہ دعوت نامے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لیہہ کے صحافیوں کا کوئی کریکٹر نہیں ہے انہیں جموں کے صحافیوں سے جرنلزم سیکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لیہہ کے صحافیوں نے ہمارے ساتھ شاندار لنچ کیا جس کا بل گیارہ ہزار روپے آیا۔

وکرم رندھاوا جو ذرائع کے مطابق قومی راجدھانی نئی دہلی میں پارٹی ہائی کمان سے ملاقات کے بعد بدھ کو جموں پہنچے، نے ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر نامہ نگاروں کو بتایا ‘اگر لفافوں میں پیسے تھے، تو انہوں نے وہ پیسے اسی وقت باہر کیوں نہیں نکالے۔ ان کے پاس کیمرے تھے۔ وہ نوٹ باہر نکالتے اور بولتے کہ دیکھو بی جے پی والے پیسے بانٹ رہے ہیں۔ ہم اسی وقت رنگے ہاتھوں پکڑے جاتے’۔


یہہ معاملے میں بی جے پی کی مشکلیں بڑھنے لگیں

ابتدائی تحقیقات میں صحافیوں کو رشوت دینے کی کوشش کی تصدیق

لیہہ، صوبہ لداخ کے ضلع لیہہ میں بی جے پی لیڈروں کی طرف سے صحافیوں کو ایک پریس کانفرنس کے بعد لفافوں میں پیسے دینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہی تحقیقاتی ٹیم کو اس معاملے میں ٹھوس شواہد ملے ہیں جس سے بھاجپا کی مشکلیں بڑھنا طے ہے۔

ضلع الیکشن افسر اور ضلع مجسٹریٹ لیہہ اونی لواسہ، جنہوں نے اس معاملے میں تحقیقات کے احکامات صادر کئے تھے، نے بتایا ‘ہم نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پولیس کے ذریعہ ضلع کورٹ کی طرف رجوع کیا ہے تاہم کورٹ نے اس سلسلے میں ابھی کوئی حکم نامہ صادر نہیں کیا ہے’۔

یاد رہے کہ اونی لواسہ موجودہ الیکشن کمشنر آف انڈیا اشوک لواسہ کی بیٹی ہیں۔اس دوران صحافیوں کو رشوت دینے کے معاملے میں سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج جس میں بی جے پی ایم ایل سی وکرم رنددھاوا کو پریس کانفرنس کے اختتام پر نامہ نگاروں کو لفافے تھماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پر سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ و محبوبہ مفتی اور سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ضلع الیکشن افسر لیہہ انوی لواسہ نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے میں ایک ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے، اس معاملے کے بارے میں اب تین شکایتیں ہیں ایک ہماری طرف سے، دیگر دو شکایتیں پریس کلب کی طرف سے میرے دفتر اور ایس ایچ او کے دفترمیں درج ہیں۔
جاری۔  

Popular Categories

spot_imgspot_img