سری نگر میں سالانہ 131 کروڑ روپیے سگریٹ نوشی پر صرف کیے جاتے ہیں: ڈاکٹر شاہد چودھری

سری نگر میں سالانہ 131 کروڑ روپیے سگریٹ نوشی پر صرف کیے جاتے ہیں: ڈاکٹر شاہد چودھری

سری نگر،  ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ شہر میں سگریٹ نوشی پر سالانہ 131 کروڑ روپیے صرف کیے جاتے ہیں جس سے صحت پر مرتب ہورہے اثرات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

تمباکو نوشی کے خلاف ایک زوردار مہم شروع کرنے کی وکالت کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد اقبال نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘سری نگر سٹی میں سگریٹ نوشی پر سالانہ 131 کروڑ رپیے خرچ کیے جاتے ہیں، جس سے صحت پر پڑ رہے اثرات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، تمباکو نوشی کے خلاف ایک مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے’۔

بتادیں کہ ڈاکٹر شاہد چودھری نے سگریٹ اوردیگر تمباکو مصنوعات کے سلسلے میں تمباکو پروڈکٹ ایکٹ (کوٹپا) 2003 کی عمل آوری کے لئے ضلع سطح پر ایک کوارڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ سری نگر میں تمباکو مصنوعات اورسگریٹ کی تشہیر اورتقسیم پر روکتھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

پندرہ رکنی اس کمیٹی میں ضلع مجسٹریٹ سری نگر چیئرمین کے طور پر شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی، ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ، جنرل منیجر ڈی آئی سی، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر نیشنل رورل لائیو لی ہڈ مشن، اسسٹنٹ کمشنر ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن، سی ایم او، چیف ایجوکیشن آفیسر، چیف سینیٹیشن آفیسر سری نگر میونسپل کارپوریشن، ضلع انفارمیشن آفیسر، پرنسپل گورنمنٹ وومنز کالج ایم روڈ اورپرنسپل امرسنگھ کالج گوگجی باغ کے علاو ہ دو غیر سرکاری رضاکار تنظیمیں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.