اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
33.1 C
Srinagar

چرسو ٹو ل ٹیکس ایک اور سخت گیر عوام کش قدم:شاہ فیصل

” میری تنظیم ناانصافیوں کےخلاف جنگ میں عوام کے شانہ بشانہ ھے۔”
سرینگر،جمون و کشمیر عوامی تحریک کے صدرشاہ فیصل نے جموں و کشمیر قومی شھرہ پر چرسو کے مقام پرگاڈیوں پر بھاری ٹول ٹیکس لاگو کرنے کے سرکار کے یکطرفہ فیصلہ پر زبردست برھمی اور احتجاج کا اظہار کیا کیا ھے۔
انھوں نے کہا ھے کہ گزشتہ ۳۰برسوں کے نامساعد اور خون آشام حلات کی وجہ سے کشمیری لوگوں کی اقتصادی صورت حال اتنی ابتر ھو گہی ھے کہ وہ روزانہ اتنا بھاری ٹول ٹیکس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر سولٹریفک پر پابندی کے نتیجہ میںلوگوں خاص کرچھوٹے درجہ کے تاجروں کی معاشی حلات پھلے ھی سے بھت ابتر ھوگی ھے اور وہ اب روزانہ بنیادوں پر اتنا بھاری ٹول ٹیکس ادا نہیں کر سکتے ہیں۔
شاہ فیصل نے کھا کہ موصلہ اطلات کے مطابق مزکورہ ٹول پلازہ پر چھوٹی گاڈیوں کو روزانہ یکطرفہ سفر کرنے پر مبلغہ ۸۵ روپے بطور ٹول ادا کرنے ھونگے جو روزانہ سفر کرنے والے’ طلباء، ملازمین اور تاجر پیشہ افراد کی قوت سے بعید ھے۔
شاہ فیصل کے کھا ھے ایسا لگتا ھے کہ حکومت کشمیری لوگوں کی سماجی، معاشی، سیاسی اور اقتصادی تا نے بانے کو تھہ و تیغ کر نے کے در پے ھے اور کشمیریوں کو مفلوج و محتاج بنانے کےلیے کسی منعظم شازش پر عمل پیرا ھے۔ انھوں نے پر زور مطالبہ کیا ھے کہ مزکورہ ٹول ٹیکس احکامات کو
فوری طور پر التوا میں رکھےجاییں اور مزید کویی عوام کش اقدامات، اٹھانے سے گریز کیا جایے۔
شاہ فیصل نے پھر سے اس عھد کا اعارہ کیا ھے کہ اس کی جماعت ریاست کے لوگوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی اور جبروزیادتیوں کے جلاف ڈٹ کر مقابل کریگی اور وہریاست کے لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کویی بھی قربانی دینے کے ھر وقت تیار ھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img