بھوپال، : مدھیہ پردیش کانگریس کے ذریعہ آج وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو ریاست میں قرض معافی کا فائدہ پاچکے کسانوں سے متعلق تفصیل سونپے جانے کے بعد مسٹرچوہان نے کہاکہ وزیراعلی کمل ناتھ کسے دھوکے میں رکھ رہے ہیں اور وہ انہیں مطمئن کرنے کے بجائے کسانوں کو مطمئن کریں۔ریاستی کانگریس کا ایک وفد آج سینئر لیڈر سریش پچوری کی قیادت میں مسٹر چوہان کے گھر پہنچا اور انہیں قرض معافی کا فائدہ پاچکے 21لاکھ کسانوں کی فہرست دستاویزوں کے ساتھ سونپنے کا دعوی کیا۔مسٹر چوہان اپنے گھر پر نامہ نگاروں کے سامنے اسی پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں پر 48ہزار کروڑ روپے کا قرض ہے۔یہ تب معاف ہوگا جب بینکوں کو سرکاری خزانے سے رقم دی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ اس کےلئے حکومت کی جانب سے پانچ ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کا التزام کیاگیا ہے ۔بینکوں کو 1300کروڑ روپے دئے گئے ہیں۔ایسے میں قرض کیسے معاف ہوگا۔وزیراعلی کسے دھوکے میں رکھ رہے ہیں۔
جاری۔یواین آئی۔