حیدرآباد : آندھراپردیش میں لُولگنے سے تقریبا15افراد کی موت کی اطلاع ہے تاہم سرکاری طورپر اس کی توثیق نہیں ہوسکی۔ریاست کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔گرمی کی شدت سے لوگ کافی پریشان ہیں۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے اضلاع کے علاوہ مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
یو این آئی۔