اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

پولنگ کا آخری مرحلہ، انٹر نیٹ سروس پر روک،ریل سروس معطل

پلوامہ، شوپیان/جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست اننت ناگ کے آخری مرحلے کی پولنگ سے 3روز قبل ہی انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس پر روک لگادی ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تجارت پیشہ افراد اور علاقے میں کام کر رہے صحافیوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھرمتعلقہ علاقوں کے لوگوں نے انتخابات سے قبل اس طرح کی کاروائیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ریاست جموں کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ کی پولنگ سے3روز قبل ہی جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان اور پلوامہ میں انٹرنیٹ سروس پر روک لگایا گیا ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تجارتی افراد اور صحافیوں کو علاقے سے خبریں ارسال کرنے میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ادھر مقامی لوگوں نے اس طرح کی کاروائی کو قبل از وقت پابندی کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی نوجوانوں نے بتایا سرکار کو اگر مجبوری تھی تو انتخابات کے دن ہی سروس پر روک دیا جا سکتا ہے تاہم تین روز قبل سروس پر پابندی عائد کرنے سرا سر زیادتی ہے خیال رہے وادی کے کسی بھی علاقے میں جس دن چناو تھا تو اس دن بھی جنوبی کشمیر میں سروس پربریک ڈون کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پورے جنوبی کشمیر میںلوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریل سروس بھی معطل رہے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img