جمعہ, نومبر ۷, ۲۰۲۵
7.2 C
Srinagar

ایئر اسٹرائک سے راہل بابا اینڈ کمپنی کے چہرے کا نور اڑ گیا تھا: امت شاہ

سونی پت، بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے آج دعوی کیا کہ پلوامہ حملے کے بعد بالاكوٹ میں ایئر اسٹرايك سے کانگریس صدر راہل گاندھی اینڈ کمپنی کے چہرے کا نور اڑ گیا تھا۔

یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ سونیا-منموہن سنگھ کی حکومت میں سرحد پر جوانوں کے ساتھ بربریت ہوتی تھی، تو وہ بس بات چیت کرتے تھے لیکن یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا 56 انچ کا سینہ ہی ہے جو پاکستان سے آنے والی ہر گولی کا منہ توڑ جواب گولوں سے دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالاكوٹ ایئر اسٹرائک سے ایک طرف فوج کی بہادری سے ملک کے شہریوں کا غصہ اور درد کم ہوا تھا تو دوسری طرف کانگریسی کہہ رہے تھے کہ ان کے ساتھ بات چیت کی جانی چاہئے۔ مسٹر امت شاہ نے کہا کہ اگر بات چیت کرنی ہے تو راہل گاندھی کرے۔ بی جے پی حکومت تو اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی اور ملک کی سالمیت کی حفاظت کرے گی۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ کشمیر میں کانگریس کے اتحادی عمر عبداللہ کہتے ہیں کہ دوسرا وزیر اعظم ہونا چاہئے۔ آج راہل گاندھی کان کھول کر سن لیں کہ مودی وزیر اعظم بننے والے ہیں اور ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img