واشنگٹن، : امریکہ کے بالٹیمور شہر کی میئر کیتھرین پُگھ نے جمعرات کے روز اپنے او پر بدعنوانی کے الزام لگنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ خود کی شائع کردہ بچوں کی کتابوں پر بدعنوانی کے معاملے میں ان کے دفتر اور گھر پر اٹارنی نے چھاپہ مارا تھا۔
بالٹیمور کے میئر نے کہاکہ ’’مجھے افسوس ہے کہ میں نے بالٹیمور شہر کی شبیہ اور میئر کے دفتر کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے‘‘َ۔
گزشتہ چند ہفتوں سے اس بات کے قیاس لگائے جا رہے تھے کہ کیا پگھ الزامات کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گی؟ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مفاد کے لئے بچوں کی کتابیں فروخت کرنے کے لئے سیاسی طاقت کا استعمال کیا ہے۔
یو این آئی۔