جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
33.7 C
Srinagar

لکھنؤ: گیس چولہا گودام میں خوفناک آتشزدگی ، بچی سمیت پانچ افراد ہلاک

لکھنؤ :  اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے اندرانگر علاقے میں گیس چولہاکے ایک گودام میں خوفناک آتشزدگی میں ایک جوڑا اور بچی سمیت کنبہ کے پانچ ارکان کی جلنے سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اندرانگر علاقے میں مایاوتی کالونی کے قریب رام وہار فیز -2 میں ٹی این سنگھ کے گھر میں بنائے گئے گیس چولہا کے گودام میں دیر رات آگ لگ گئی، اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ ارکان کی جلنے سے موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ شارٹ سرکٹ سے ہوا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع رات تقریباً پونے تین بجے ملی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ سیکشن اور پولیس نے موقع پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کیا. آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پرفائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں پہنچی. انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت مالک مکان ٹی این سنگھ باہر گئے ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 31 سالہ سمیت سنگھ، ان کی بیوی وندنا سنگھ اور چھ ماہ کی بچی کے علاوہ جولی سنگھ (48) اور 50 سالہ ڈبلیو سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔
یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img