جمعرات, جنوری ۱, ۲۰۲۶
5.3 C
Srinagar

وزیراعظم ،لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے عوام کو سال نو 2026 کی مبارکباد دی

نئی دہلی،سرینگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک کے عوام کو سال 2026 کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے ایکس ہینڈل پر پیغام میں کہا،”سب کو سال 2026 کی مبارکباد! آنے والا برس آپ کی کوششوں میں کامیابی اور آپ کے تمام کاموں میں تکمیل کے ساتھ اچھی صحت اور خوشحالی لائے ۔ معاشرے میں امن اور خوشی کے لیے دعا گو ہوں ،

اپنے نئے سال کے پیغام میں وزیراعظم مودی نے قومی ترقی کے لیے اتحاد اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک آئندہ سال درپیش چیلنجز پر قابو پالے گا اور نئی بلندیاں چھوئے گا۔وزیر اعظم کا یہ پیغام ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندستان اپنی اقتصادی ترقی کی رفتار کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی جانب گامزن ہے۔

وزیر اعظم مودی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک خوشحال اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے لیے مل جل کر کام کریں۔

منوج سنہا، عمر عبداللہ کی لوگوں کو نئے سال پر مبارکباد

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کو نئے سال پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے دعا کی سال 2026 لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی اور امن و استحکام کی نوید لے کر آئے۔منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘نئے سال پر تمام لوگوں کو مبارکباد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

انہوں نے دعا کی کہ سال 2026 لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نئے سال پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی یہ سال لوگوں کے لئے امن،خوشحالی اور اچھی صحت لے کر آئے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال نئی امید، اتحاد اور پیشرفت لے کر آئے گا۔

عمر عبداللہ نے لوگوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایک خوشحال اور پر امن جموں وکشمیر کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img