نئی دہلی ، : صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ كے روز یوم گجرات کے موقع پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگوں نے ہر شعبے میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔
مسٹر كووند نے اپنے ٹوئٹ مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا ’’یوم گجرات کے موقع پر گجرات کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ میں ریاست کے نئی بلندیوں پر پہنچنے کی تمنا کرتا ہوں‘‘۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’’گجرات کے لوگ ہمت، جدت طرازی اور انٹر پرینیور شپ کے لئے جانے جاتے ہیں۔ میں تمنا کرتا ہوں کہ گجرات فخر کی بلندیوں حاصل کرے‘‘۔
یو این آئی۔