ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

جموں: سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مشتبہ طور پر ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک ایک مشتبہ پیکٹ بر آمد کیا گیا اور اس سلسلے میں سیرچ جاری ہے۔

انہوں نے کہا: ‘اطلاعات کے مطابق ایل او سی کے نزیک ڈرون گرایا گیا ہے’۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img