ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
4.5 C
Srinagar

مودی راہل کی 100 کلومیٹر کے دائرے میں انتخابی ریلیاں

ہوشنگ آباد،  :  وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کی ہوشنگ آباد پارلیمانی سیٹ پر ایک گھنٹے کے وقفہ میں تقریباً 100 کلو میٹر کے دائرے میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
مسٹر مودی کی ریلی ہوشنگ آباد پارلیمانی حلقہ کے اٹارسي میں ہونی ہے، وہیں مسٹر گاندھی پپريا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔
بی جے پی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق مسٹر مودی دوپہر تین بجے بھوپال پہنچ کر اٹارسي کے لئے روانہ ہوں گے. وہ وہاں ساڑھے تین بجے ریلوے انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ پر اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وہیں کانگریس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسٹر راہل گاندھی شام ساڑھے چار بجے ضلع ہوشنگ آباد کے پپريا میں ایک بڑے جلسہ عام میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔
ہوشنگ آباد میں بی جے پی امیدوار راؤ ادے پرتاپ سنگھ کا کانگریس کے شیلیندر دیوان سے مقابلہ ہو رہا ہے.
خیال رہے مدھیہ پردیش میں ان دنوں انتخابی مہم زوروں پر ہے. مسٹر گاندھی کل بھی مدھیہ پردیش کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے بندیل کھنڈ کے تین حصوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا. اس کے علاوہ کل بی جے پی صدر امت شاہ نے بھی مرینا پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔مسٹر مودی بھی اس سے پہلے سدھی اور جبل پور پارلیمانی حلقوں میں جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں۔
یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img