منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
5.3 C
Srinagar

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا نئے سال پر پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے رشتوں پر زور

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو سال نو کے موقع پر لوگوں کی خوشیو خوشحالی کے لئے دعا کررتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے ہمارے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہمارا رشتہ اچھا ہو تاکہ ہم مشکلوں سے باہر نکل سکیں۔

انہوں نے کہا: ‘اللہ کرے کہ پڑوسیوں کے ساتھ ہماری دوستی ہو تاکہ ہم مشکلوں سے باہر نکل سکیں’۔
موصوف صدر نے نامہ نگاروں کو بتایا: ‘اللہ کرے یہ سال اچھا رہے، لوگ خوش رہیں اور بھائی چارے سے رہیں، جو ہمارے پڑوسی ہیں ان کے ساتھ ہمارا رشتہ اچھا رہے، پڑوسیوں کے ساتھ دوستی ہو تاکہ ہم مشکلوں سے باہر نکل سکیں’۔

بنگلہ دیش کی سابقہ صدر خالدہ ضیا کے انتقال کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘مجھے اس بات پر خوشی کے ہمارے وزیر خارجہ نے خالدہ ضیا کے آخری رسومات میں شرکت کی’۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘بنگلہ دیش ہمارا پرانا دوست ہے ہمیں اس دوستی کو آگے بڑھانا اور مزید مضبوط کرنا ہے’۔

ملک کے مخلتف حصوں میں کشمیری شال فروشوں کو در پیش مشکلات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘یہ ہماری قسمت ہے کہ کچھ لوگوں کا مقصد ہے کہ وہ یہاں ہٹلر کا نظام چاہتے ہیں، لیکن ہٹلر ختم ہوگیا اس نے اپنے آپ کو گولی مار دی، اور ایک وقت آئے گا جب یہاں بھی سخت گیر لوگ ختم ہوں گے’۔

آئین ہند کے کشمیری زبان میں ترجمہ ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سالہا سال پہلے آئین ہند کا کشمیری زبان میں ترجمہ کیا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img