جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

دوسرے مرحلے کی سیٹوں پر انتخابی مہم میں تیزی آئی

جے پور،  :  راجستھان میں لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کی بارہ سیٹوں پر انتخابی مہم میں تیزی آ گئی ہے۔
پہلے مرحلے میں اپنے بیٹوں کے انتخابی مہم میں مصروف وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے دوسرے مرحلے میں انتخابی تشہر کے لئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے دورے بھی دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلے پورے ہونے کے بعد وہاں کی انتخابی مہم سے آزاد ہوئے لیڈروں کی توجہ اب راجستھان پر رہنے والی ہے۔بی جے پی انتخابی مہم کے دوران جہاں حب الوطنی کو بڑا ایشو بنا رہی ہیں، وہیں کانگریس نوجوانوں کو سرکاری نوکری دینے اور نیائےاسکیم کے ذریعے غریبوں کو چھ ہزار روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کرکے ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہی ہے۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ان سیٹوں پر بی جے پی کو امید کے مطابق کامیابی نہیں ملنے سے بی جے پی کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں لوک سبھا کی بارہ سیٹیوں میں اسمبلی کی 96 سیٹیں آتیں ہیں جن میں کانگریس کے 56 اور بی جے پی کے 23 اراکین اسمبلی ہیں۔ لہذا دوسا، بھرت پور، الور، کرولی، دھول پور اور جے پور پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی کو کافی زور لگانا پڑے گا۔
جاری ، یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img