پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

تمل ناڈو میں کار، ٹرک کی ٹکر، پانچ ہلاک

ترونیلویلي،  :  تمل ناڈو میں ترونیلویلي کے النگلم کے قریب منگل کو کار اور ٹرک کے درمیان ٹکرمیں ایک تین سالہ بچی سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ تینكاسي میں مشہور كورتلم آبشار کو دیکھ کر یہ لوگ واپس گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران كرو م پليتھو گاؤں کے قریب کار ڈرائیور اسٹیئرنگ پر اپنا توازن کھو بیٹھا جس کی وجہ سے کار سامنے سے آ رہے ٹرک سے ٹکرا گئی. مہلوکین میں کار ڈرائیور بھی شامل ہے۔
موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا۔
یواین آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img