اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ، کوئی ما الگ نہیں کرسکتا: رام مادھو

ایشن میل نیوز ڈیسک

سرینگر:بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور کشمیر اُمور کے ماہر رام مادھو نے جنگجوﺅں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تعمیر و ترقی کو ممکن بنانے کےلئے جنگجوئیت کا خاتمہ لازمی ہے۔مین اسٹریم علاقائی سیاسی پارٹیوں کو متنبیہ کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور اس کو کوئی ہم سے الگ نہیں کرسکتا۔ چناﺅی جلسوں کے دوران مختلف پارٹیوں کی طرف سے کئے جارہے وعدوں پر بولتے ہوئے رام مادھو نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کو سختی کےساتھ مسترد کریں جو ریاست کی خصوصی پوزیشن کا دفاع اور یہاں علیحدہ وزیراعظم کی مانگ کررہے ہیں۔

بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور کشمیر اُمور کے ماہر رام مادھو نے سنیچر کو اننت ناگ کے ڈاک بنگلہ میں میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے جنگجوﺅں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کےلئے جنگجوئیت کا خاتمہ لازمی ہے۔ رام مادھو کے مطابق اگر ریاست میں تعمیر و ترقی کو ممکن بنانا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ جنگجوﺅں کا خاتمہ ہو کیوں اس کے بغیر ریاست میں تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر جنگجوﺅں کا خاتمہ کرنے میں اُن کو تعاون فراہم کریں۔بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ کشمیر میں جونہی جنگجوئیت کا خاتمہ ہوگا تب ہی یہاں تعمیر و ترقی کا دور دورہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا جو طریق کار ہوتا ہے وہی طریقہ بی جے پی کا بھی ہوگا۔ہم یہاںتعمیر و ترقی کی سیاست کریں گے لیکن اگر یہاں کی تعمیری و ترقی میں کوئی چیز رکاوٹ ہیں تو وہ یہاں کی علاقائی مین اسٹریم سیاسی پارٹیاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر ہندوستان کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے جس کو کوئی بھی طاقت ملک سے الگ نہیں کرسکتی۔ جنگجوﺅں اور علیحدگی پسندوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر رام مادھو کا کہنا تھا کہ کشمیر کسی کی ماں یا باپ کی جاگیر نہیں ہے کہ کوئی ہمیں اس کو چھوڑنے کو کہے اور ہم بغیر مزاحمت کے اس کو چھوڑ دیں، یہ ہندوستان کا حصہ ہے۔ کشمیر ہندوستان کے کروڑوں بھارت واسیوں کا دیش ہے۔ کشمیر کو الگ کرنے والے اپنی زبان کو لگام دیں، ان کو لگتا ہے کہ کشمیر اُن کی ذاتی جاگیر ہے۔رام مادھو نے بتایا کہ موجودہ پارلیمانی چناﺅ میں ہم صرف تعمیر و ترقی پر ہی سیاست کریں گے اور بقیہ مسائل و معاملات کو بعد میں دیکھا جائےگا۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رام مادھو کا کہنا تھا کہ ریاستی انتظامیہ نے عارضی اقدامات اُٹھائے ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ جلد ہی ریاست میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجادیا جائےگا۔

انہوںنے کہا کہ ریاست میں جلد ہی لوگوں کی طرف سے منتخب سرکار وجود میں آئےگی۔ علاقائی مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے رام مادھو نے بتایا کہ 1975میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے اندار گاندھی کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا کیوں کہ ریاست اُس وقت سہی سمت میں نہیں جارہی ہے لہٰذا اُس وقت جو سمجھوتہ تشکیل پایا وہ ریاست کے حق میں تھا لیکن 1987میں نیشنل کانفرنس نے جو سیاسی کارڈ کھیلا اُس کے نتیجے میں ریاست میں تباہی کا باب کھلا اور یوں ایک نیا بیانیہ شروع ہوا۔بی جے پی لیڈر نے بتایا اسی غلط طریق کار کو ملک کے وزیرا عظم نریندر مودی نے سہی سمت دینے کی خاطر 2014میں مرحوم مفتی محمد سعید کےساتھ سمجھوتہ کیا لیکن یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ یہاں کی علاقائی مین اسٹریم سیاسی پارٹیاں ریاست کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرنا چاہتی ہے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق رام مادھو نے بتایا کہ بی جے پی ریاست میں امن کو بحال کرنے کی خاطر ایک روڑ میپ پر کام کررہی ہے۔ ہم نے ریاست میں امن کو بحال کرنے کی خاطر ہی اُن لوگوں (پی ڈی پی) کےساتھ اتحاد کیا جن کےساتھ ہمارا نظریاتی اختلاف ہے، ہم نے اُن کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کی، ہم نے کشمیر کے اندر تعمیر و ترقی کو ممکن بنانے کے لیے ہی پی ڈی پی کےساتھ اتحاد کیا۔

بی جے پی مستقبل میں بھی کشمیر میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری و ساری رکھے گی۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں جونہی صورتحال بہتر ہوگی تو الیکشن کمیشن آف انڈیا اسمبلی انتخابات کا باضابطہ اعلان کرےگی۔رام مادھو نے بتایا کہ شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر میں چناﺅ کے دوران عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے اور ہم جنوبی کشمیر کے عوام سے بھی اُمید کرتے ہیں کہ وہ پولنگ کے روز جوق در جوق ووٹ ڈالنے آئیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس اور دیگر سیاسی پارٹی کی جانب سے کئے جارہے وعدوں پر کوئی کان نہ دھریں کیوں کہ لوگوں کے ساتھ ایسے وعدوں کئے جارہے ہیں جو ناممکنات میں سے ہیں، لہٰذا لوگوں کو ایسے عناصر کو یکسر مسترد کردینا چاہیے۔ملک بھر میں مودی لہر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے بتایا کہ ملک کا ہر باشندہ اس بات کو جانتا ہے کہ نریندر مودی دوبارہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img