سری نگر میں سٹیٹ ٹونگ ال موڈو چمپئن شپ اختتام پذیر، پانچ سو طلباء نے شرکت کی

سری نگر میں سٹیٹ ٹونگ ال موڈو چمپئن شپ اختتام پذیر، پانچ سو طلباء نے شرکت کی

ایشین نیوز ڈیسک
سری نگر/ریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں واقع شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ چوتھے سٹیٹ ٹونگ ال موڈو چمپئن شپ میں مختلف ضلعوں سے تعلق رکھنے والے قریب 5 سو طلباء نے شرکت کی۔اس موقعہ پر امریکہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی سطح کے تین تربیت کاروں نے مختلف کالجوں اور اسکولوں کے طلباء کو سیلف ڈیفنس کے ہنر سکھائے۔جموں کشمیر سٹیٹ ٹونگ ال موڈو ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ سہ روزہ سٹیٹ چمپئن شپ میں ریاست کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے قریب 5 سو طلباء نے شرکت کی۔کئی بڑے کھلاڑیوں جنہوں نے قومی وبین الاقوامی سطح پر ملک اور اپنی اپنی ریاستوں کی نمائندگی کی ہے، نے اپنے ہنر کی نمائش سے سامعین کو مسحور کیا اس کے علاوہ لنٹن ہال اسکول کے طلباء نے مارشل آرٹس، روایتی ڈانس اور کشمیری روف کا بھی مظاہرہ کیا۔مارشل آرٹس کا مظاہرہ مظفر ٹائی کانڈو کلب نے کیا۔اس موقعہ پر ایس پی سری نگر سندیپ نے ایسوسی ایشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وادی میں اس نوعیت کے زیادہ سے زیادہ چمپئن شپس منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔انہوں نے جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائد مارشل آرٹس کو بھی بین الاقوامی سطح کے تربیت کاروں کی وساطت سے سیلف ڈیفنس سیشن منعقد کرانے کی کوششوں کی سراہنا کی۔ٹونگ ال موڈو ایسوسی ایشن آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف نے بتایا کہ کہ ایسوسی ایشن وادی میں آنے والے مہینوں کے دوران قومی سطح کا ایک ایونٹ منعقد کرے گا جس میں اٹھارہ ریاستوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔چمپئن شپ میں وادی کے دس اضلاع کے قریب پانچ سو طلباء کے علاوہ جموں کے دو اضلاع کے طلباء نے بھی حصہ لیا۔جن اسکولوں نے اس چمپئین شپ میں حصہ لیا ان میں اقبال میموریل، شاہ ہمدان ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ، لنٹن ہال، آر پی اسکول زینہ کوٹ، تبتین اسکول، سعدی میموریل انسٹی چیوٹ، آرمی گوڈ ول اسکول سوپور، سوپور پبلک اسکول اور ایس ایس ایم ہائر اسکنڈری اسکول قابل ذکر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.