ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
26.1 C
Srinagar

ترکہ وانگام شوپیاں علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن

ایشین میل نیوز ڈیسک
سرینگر 25/ترکہ وانگام شوپیاں میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ترکہ وانگام شوپیاں علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر پہاڑی ضلع شوپیاں کے ترکہ وانگام علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ نمائندے کے مطابق فوج ، پولیس اور پیر املٹری فورسز نے جمعرات کے روز اس علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کسی کو بھی گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے کافی دیر تک علاقے کی تلاشی لی جس دوران کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img