اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

بجبہاڑہ میں جاں بحق جنگجو کون تھے اور کب ملی ٹینٹ بنے

ایشین میل نیوز ڈیسک
سرینگر/بجبہاڑہ میں جاں بحق ہوئے دو عسکریت پسندوں میں سے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ تھا اور وہ ”فزیو تھرپی “ میں زیر تعلیم تھا کہ اُس نے 24جون 2018کو عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جنگجو کئی مرتبہ سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔ فورسز نے جاں بحق جنگجو کے سر پر انعام بھی رکھا تھا جبکہ وہ سیکورٹی فوسز کو انتہائی مطلوب تھا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق باگندر بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کی شناخت 25سالہ صفدر امین بٹ ولد محمد ا مین بٹ ساکنہ زر پارہ بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے۔ مذکورہ جنگجو نے نویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا۔ جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے ایک اور جنگجو کس کی شناخت برہان احمد گنائی عرف ڈاکٹر سیف ا ﷲ ساکنہ ملہ پورہ ہابلش کولگام حال ایس کے کالونی اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے نے 24جون 2018میں ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ جنگجو ”فزیو تھرپی “ ڈگر ی کے دوران ہی عسکریت پسند صفوں میں شامل ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا اور وہ متعدد بار فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کو کئی کیسوں میں مطلوب تھے اور اُنہیں کافی عرصہ سے تلاش کیا جا رہا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img