نئی دہلی، : قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کی صبح حبس زدہ گرمی سے لوگ پریشان ہوئے۔ یہاں پر کم از کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں صبح میں ساڑھے آٹھ بجے تک نمی کی سطح 58 فیصد ریکارڈ کی گئی. محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی میں آج دن میں دھول بھری آندھی چل سکتی ہے یا گرج کے ساتھ چھینٹے کی پڑ سکتے ہیں.
دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری کے ارد گرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بدھ کو یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ تھا۔
یو این آئی