ایشین میل نیوز ڈیسک
سنی دیول کے پنجاب کے ضلع گروداس پور سیٹ سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ ضلع گروداس پور سے ماضی میں فلم اداکار ونود کھنہ بھی بی جے پی سے ممبر پارلیمنٹ رہے ہیں۔ سنی دیول ’ہی مین‘ کے نام سے مشہور اور اپنے زمانے کے معروف اداکار دھرمیندر کے بڑے بیٹے ہیں۔
سنی دیول نے یہاں دہلی میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔
دھرمیندر 2004 میں راجستھان کی بیکانیر سیٹ سے بی جے پی ایم پی منتخب ہوئے تھے اور ان کی اہلیہ ہیما مالنی اترپردیش کی متھرا سیٹ سے بی جے پی سے موجودہ ایم پی ہیں اور وہاں سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔