بدھ, مارچ ۱۸, ۲۰۲۶
10.2 C
Srinagar

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ:امریکہ کا ایرانی میزائل سائٹس کو 5000 پاؤنڈ وزنی طاقتور بموں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ،ایرانی عسکری قیادت کو بھاری نقصان، تہران کی فیصلہ کُن جوابی کارروائی کی دھمکی

مانیٹرنگ ڈیسک

مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی ایک بڑے علاقائی تصادم کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے جہاں امریکہ، ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست اور بالواسطہ حملوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل تنصیبات کو طاقتور ’بنکر بسٹر‘ بموں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ایران کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی اور دیگر اہم فوجی کمانڈرز کی ہلاکت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے ’فیصلہ کن‘ جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں، جب کہ لبنان، خلیجی ممالک اور خطے کے دیگر حصوں میں بھی حملوں اور جوابی کارروائیوں کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے، جس سے عالمی توانائی سپلائی اور امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

امریکہ کا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل سائٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے آبنائے ہرمز کے ساتھ واقع ایرانی میزائل سائٹس پر زیرِ زمین بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے طاقتور بموں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

Reuters

ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے ساحلی علاقوں میں واقع مضبوط میزائل سائٹس پر ’کامیابی کے ساتھ متعدد 5000 پاؤنڈ وزنی زیرِ زمین اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بموں کا استعمال کیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق ان مقامات پر موجود ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔

ایران کی جانب سے اس آبی گزرگاہ کی بندش کی وجہ سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل متاثر ہوئی، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Getty Images

امریکہ کے یہ بڑے بم جنھیں ’بنکر بسٹرز‘ کہا جاتا ہے، اُن بموں سے طاقت میں کم ہیں جو اس نے گزشتہ سال ایران میں زیرِ زمین جوہری تنصیبات پر حملوں کے دوران استعمال کیے تھے۔

آبنائے ہرمز کیوں اہم ہے؟
آبنائے ہرمز ایک اہم سمندری تجارتی راستہ ہے جس کے ذریعے دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل منتقل کیا جاتا ہے۔تنازع شروع ہونے کے بعد سے خطے میں کئی بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ہر ماہ تقریباً 3000 بحری جہاز اس راستے سے گزرتے ہیں، جبکہ روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل یہاں سے منتقل ہوتا ہے۔یہ راستہ خلیجی ممالک سمیت عالمی توانائی سپلائی کے لیے نہایت اہم ہے۔

انخلا کے احکامات کے بعد بیروت میں اسرائیلی فوج کی بمباری، چھ افراد ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مرکزی مضافاتی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بشورہ علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں، جب اسرائیلی فوج نے ایک عمارت خالی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

Anadolu via Getty Images

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق کم از کم چھ افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متاثرین کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد کی جائے گی۔مقامی میڈیا کے مطابق حملے رہائشی علاقوں پر ہوئے جو سرکاری عمارتوں اور سفارت خانوں کے قریب واقع تھے۔

اسرائیل میں تازہ ایرانی میزائل حملے کے بعد کی صورتحال

اسرائیل کے شہر تل ابیب پر ایرانی میزائل حملے کے بعد دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حملوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر تباہی کی اطلاعات ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ میں آج اب تک کیا ہوا؟

Getty Images

  • ایرانی سرکاری میڈیا نے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

  • ایرانی فوج نے ’فیصلہ کن جواب‘ دینے کی دھمکی دی ہے۔

  • ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر میزائل داغنے کا دعویٰ کیا۔

  • تل ابیب میں حملوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

  • بیروت میں اسرائیلی حملوں میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

  • امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے جنگ میں خود انحصاری کا اشارہ دیا۔

ایرانی پروجیکٹائل سے آسٹریلیا کے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم نے تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے داغا گیا میزائل متحدہ عرب امارات میں آسٹریلوی فوجی اڈے کے قریب گرا۔حکام کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم معمولی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

Reuters

بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کون تھے؟

پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی ایک حملے میں ہلاک ہوئے۔وہ ایران کی سکیورٹی اسٹرکچر میں اہم عہدے پر فائز تھے اور ایران عراق جنگ سمیت متعدد فوجی آپریشنز میں حصہ لے چکے تھے۔

ایرانی فوج کے سربراہ کی علی لاریجانی کے قتل پر ’فیصلہ کُن‘ جوابی کارروائی کی دھمکی

ایرانی فوج کے سربراہ نے علی لاریجانی کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مناسب وقت اور مقام پر فیصلہ کن اور شدید ردعمل دیا جائے گا۔

Getty Images

ایرانی جوہری بجلی گھر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اقوامِ متحدہ کے جوہری ادارے کے مطابق ایران کے ایک جوہری بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا، تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ادارے نے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے جوہری خطرات سے بچنے پر زور دیا ہے۔

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔یہ علاقہ گرین زون میں واقع ہے جہاں سکیورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے۔

سعودی عرب اور کویت پر ڈرون اور میزائل حملے

دونوں ممالک نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے حملوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔حکام کے مطابق کئی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے میں دو افراد ہلاک

ایرانی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب کے اطراف میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک مرد اور ایک خاتون ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے۔

امریکی افواج کا ایرانی میزائل تنصیبات پر حملہ

امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 5000 پاؤنڈ وزنی بموں کے ذریعے ایران کے مضبوط میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

نیتن یاہو کا ایرانی عوام کے لیے پیغام

Reuters

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسرائیلی افواج ایرانی عسکری اہداف کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔انھوں نے ایرانی عوام کو نوروز کے موقع پر پیغام بھی دیا۔

ایران نے علی لاریجانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

ایران نے تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی چیف علی لاریجانی ایک حملے میں ہلاک ہو گئے۔بیان کے مطابق ان کے ساتھ دیگر سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

Getty Images

Popular Categories

spot_imgspot_img