پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

آئندہ مہینوں میں دنیا کے ٹاپ پانچویں مقام پر آئے گا ہندوستان: راجناتھ

بیکانیر: مرکزی وزارت داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مہینوں میں ہندوستان دنیا کے ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہوگا۔

مسٹر سنگھ آج بیکانیر پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ارجن میگھوال کی حمایت میں کپلمنی کی تپستھلی شریکولایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برسوں میں آتے آتے دینا کے ٹاپ تین ممالک روس ، چین، امریکہ میں کسی ایک ملک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان ٹاپ تین ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے لوگ مسٹر مودی کی تعریف کررہے ہیں۔ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جب پوری دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کی بدولت ہمارا ملک چھٹے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ سنہ 2014 میں جب مودی کی قیادت میں اقتدار سنبھالی گئی تھی اس وقت دنیا کے ٹاپ ممالک میں جہاں ہندوستان نوویں مقام پر تھا، اب پانچ برس کے ہمارے اقتدرا کے بعد ملک چھٹے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس پر فخر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاست کسی مقصد کے تحت نہیں کی جاتی اور نہ ہی رکن اسمبلی یا رکن پارلیمنٹ بننے کے لیے بلکہ سیاست تو ملک کی تعمیر کے لیے کی جاتی ہے۔ کسی بات کو لے کر مسٹر ارجن رام سے عوام ناراض ہو جاتے ہیں لیکن جب ووٹ دینے کا وقت آئے گا تب بی جے پی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو عوام کا بھلا کرسکتی ہے اور عوام سے ہی ووٹ کریں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بیکانیر کے عوام کے خون میں کافی بڑپن ہے اور بلا تامل میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہاں کے عوام بھی بڑے مقصد کو دیکھیں گے اور بی جے پی کے امیدوار ارجن رام کے حق میں ووٹ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں بی جے پی کے امیدوار ارجن میگھوال 18 کیرٹ کے نہیں بلکہ 24 کیرٹ گولڈ کے امیدوار ہیں۔ جو کسی کام کے پیچھے لگ جاتے ہیں تو اسے جب تک انجام تک نہ پہنچا دیں دم نہیں لیتے۔ قبل ازیں نال میں واقع سول ایئرپورٹ پر مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال، نوکھا سے رکن اسمبلی،دیہات بی جے پی کے صدر بہاری لال بشنوئی اور دیگر پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نےاستقبال کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img