سرینگر :شاہراہ بندش کی گونج سپریم کورٹ آف انڈیا میں اُس وقت سنائی دی جب مفاد عامہ دائر میں ایک عرضی کی شنوائی ہوئی ۔سپریم کورٹ نے کشمیر شاہراہ کی بند کے سلسلے میں عرضی کی سماعت کے دوران مرکزی اور ریاستی انتظامیہ کے نام نوٹس میں جاری کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے شاہراہ بندش کے معاملے کے حوالے سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے نام ایک نوٹس جاری کیا ،جس میں اُنہیں آئندہ دو ہفتوں کے دوران اپنا جواب جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کشمیر شاہراہ کی بندش کے حوالے سے مفاد عامہ کے تحت عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک عرضی دائر کی تھی ۔
اس عرضی میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا کہ وہ ہفتے میں دو روز تک کشمیر شاہراہ بند رکھنے کے مرکزی فیصلے کا نوٹس لے ۔یاد رہے کہ ایک غیر معمولی فیصلے تحت کشمیر شاہراہ کو ہفتے میں دو روز بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا جبکہ اب ہفتے میں ایک روز ہی شاہراہ پر سیول ٹریفک کی بند ش رہنے کا امکان ہے ۔
حکومت ہند اس ھوالے سے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد انتخابی عمل کے احسن انعقاد کےلئے فورسز کی محفوظ آوا جاہی کو یقینی بنانے کےلئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔