ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
4.5 C
Srinagar

سری لنکا میں 8دھماکوں 207افراد ہلاک ،500زخمی

کولمبو/سری لنکا کی راجدھانی کولمبو میں اتوار کو ایسٹر کے موقع پر تین کیتھولک چرچ اور تین پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بناکر کئے گئے بم دھماکوں میں کم از کم 207لوگوں کی موت اور 500سے زائد دیگر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق سری لنکا کی راجدھانی کولمبو اور دیگر شہروں میں چرچوں اور ہوٹلوں کو نشانہ بناکر مجموعی طورپر چھ دھماکے کئے گئے ۔ راجدھانی کے دو کیتھولک چرچوں میں ایسٹر کے موقع پر کئی لوگ دعا کے لئے جمع ہوئے تھے ۔ان حملوں کے پیش نظر سری لنکا حکومت نے وہاٹس ایپ، وائبر اور فیس بک سمیت سوشل نیٹورک اور مسیجنگ ایپس پر عارضی پابندی لگادی ہے ۔ سری لنکا حکومت نے اس واقعہ کے بعد ایمرجنسی میٹنگ کی۔ وزارت تعلیم نے تمام اسکولوں کو پیر اور منگل کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ حکومت نے پیر کی صبح چھ بجے تک ملک گیر کرفیو لگایا ہے ۔سری لنکا اے ئرلائنس کمپنی نے کہا کہ حملے کے بعد کولمبو بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر سیکورٹی بڑھا ئی گئی ہے ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹھ مقامات پر دھماکے ہوئے جن میں سے راجدھانی کولمبو نے تین چرچوں اور تین ہوٹلوں میں جبکہ باقی شہر کے دیگر مقامات پر ہوئے ۔پہلا دھماکہ کوچی چکاڈے میں سینٹ اینتھنی چرچ میں ہوا اور دیگر دھماکے کٹوواپیٹیا اور کٹانا کے سینٹ سیبسٹین چرچ میں ہوئے ۔پولیس نے بتایا کہ راجدھانی کولمبو کے ہی تین پانچ ستارہ ہوٹل شنگریلا، سنامن گرینڈ اور کنگس بری میں بھی دھماکے ہوئے ۔بم دھماکوں میں زخمی ہوئے لوگوں میں 13غیرملکی شہری بھی شامل ہیں جنہیں کولمبو کے جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔سلسلہ وار دھماکوں کے بعد شہر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ جائے حادثہ پر راحت اور بچاو کام جاری ہے ۔ اب تک کسی بھی تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔وزیراعظم وکرم سنگھے نے ان دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں لوگوں سے متحد ہونے اور غلط اطلاعات پر یقین نہیں کرنے نیز امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے ۔سری لنکا کے وزیر خزانہ منگلا سمیر ویرا نے ٹوئٹ کیا کہ چرچوں اور ہوٹلوں میں ایسٹر سنڈے بم دھماکوں میں بے قصور لوگ مارے گئے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ قتل اور افراتفری پھیلانے کے لئے انہیں بہت منظم طریقہ سے انجام دیا گیا ہے ۔سری لنکا کے سابق صدر اور اپوزیشن کے لیڈر مہندرا راجپکسے نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیرانسانی قرار دیا ہے ۔خیال رہے کہ عیسائی مذہب کے عقیدے کے مطابق گڈ فرائی ڈے کے تیسرے دن عیسی مسیح پھر سے زند ہ ہوگئے تھے ، جسے عیسائی مذہب کے لوگ ایسٹر سنڈے کے نام سے مناتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img