جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

سری لنکا میں بم دھماکے: 137 سے زائد افراد ہلاک،450 زخمی

ری لنکا میں بم دھماکے: 137 سے زائد افراد ہلاک،450 زخمی

کولمبو،21اپریل(یو این آئی)سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں مختلف مقامات پر 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 137 سے زائد افراد ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دھماکے ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر 3 مسیحی عبادت گاہوں اور 3 ہوٹلز میں ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت کے ایک چرچ اور متعدد ہوٹلز میں دھماکے ہوئے جبکہ کولمبو کے مضافات میں قائم 2 مسیحی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کولمبو میں اسپتال کے ڈائرکٹر نے تصدیق کی کہ 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 280 سے زائد زخمی ہیں، بعد ازاں دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کی رپورٹس سامنے آئیں۔ ابتدائی طور پر دھماکوں کی نوعیت کے حوالے سے معلوم نہیں ہوسکا تاہم حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر غیر ملکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ 2 مسیحی عبادت گاہوں میں ہونے والے بم دھماکے خود کش ہوسکتے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔خیال رہے کہ کولمبو میں قائم متاثرہ چرچ ‘سینٹ انتونی شرائن’ اور ہوٹلز میں بیشتر غیر ملکی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔اس کے علاوہ دھماکوں میں جن دیگر مسیحی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا ان میں شمالی علاقے ‘نیگومبو’ اور مشرقی علاقے ‘باتیچالوا’ میں قائم مسیحی عبادت گاہیں شامل ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img