ایشین میل نیوز ڈیسک
سوپور:شمالی قصبہ سوپور کے مضافاتی علاقہ وتر گام میں جمعہ کی شب جنگجوئوں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا ہونے کی اطلاع ۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں جنگجوئوں نے گھات لگاکر فوج پر حملہ کیا ،جسکے جواب میں فوج نے بھی فائرنگ ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ جنگجوئوں کے حملے کے بعد فوج نے علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں اب جنگجوئوں اور فوج کے درمیان جھڑپ بھی شروع ہوئی ۔
ابھی تک سرکاری سطح اسکی تصدیق نہیں ہوئی ۔ جی این ایس کے مطابق فوج پر مسلح حملے کے بعد طرفین کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ،جس دوران ایک جنگجو کی موت ہوگئی ۔جاں بحق جنگجو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ۔جبکہ مقام جھڑپ سے ایک پستول اور تین گرینیڈ برآمد کئے گئے۔