بدھ, فروری ۵, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

سنگریزے

۱۔ ایل او سی ٹرید تا حکم ثانی معطل/ وزارت داخلہ
٭ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟
۲۔ کشمیر میں جنگجوئیت ڈھائی اضلاع تک محدود/مودی
٭ پھر بھی ۰۱ لاکھ فوج جگہ جگہ موجود
۳۔ ادھم پور میں دولہا دلہن بھی ووٹ ڈالنے پہنچے/ ایک سرخی
٭ جمہوریت کی فتح
۴۔ فاروق عبداللہ مضبوط آواز/الطاف بخاری
٭ کا ش بی جے پی سے ہاتھ ملانے سے قبل یہ کہا ہوتا۔
۵۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر/ وزیر اعظم
٭ اسی لئے آپ بغیر دعوت کے چائے پینے وہاں گئے تھے۔
۶۔ محبوبہ مفتی خطروں کی کھلاڑی /ایک سرخی
٭ لیکن سیاست میں اناڑی نکلی۔
۷۔ سادھو کو بھوپال کےلئے بی جے پی کا ٹکٹ ملا/ایک خبر
٭ مودی اور امت شاہ سے یہی امید کی جا سکتی ہے۔
۸۔ وادی میں آوارہ کتوں کی ہڑ بھونگ/ایک سرخی
٭ سیاستدانوں سے زیادہ نہیں ہوگی۔
۹۔ پاکستان میں سیاسی و معاشی طوفان/ ایک خبر
٭ وہا ں ایسے طوفان روز آتے ہیں۔
۰۱۔ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لینے والا الیکشن آفیسر برخواست/ ایک خبر
٭ الیکشن کمیشن کی آزادی ثابت ہوئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img